16 اپریل، 2024، 4:57 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85446906
T T
0 Persons

لیبلز

تہران کے نیچر برج پر آج رات سرخ رنگ کی لائٹنگ کی جائے گی

گریٹر تہران (ارنا) ہیموفیلیا کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے دیگر شہروں کے ساتھ تھران کا نیچر برج بھی سرخ رنگ کی لائٹنگ سے منور ہوگا۔

ارنا کے مطابق، 17 اپریل  ہیموفیلیا اور خون کے دیگر امراض کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن ہے، اور وہ گروہ جو خون نہ جمنے کے مرض میں مبتلا ہیں، اس بیماری سے متعلق معلومات بڑھانے کے لیے اکھٹا ہوتے ہیں۔

ہیموفیلیا سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر، عوام کی توجہ اس بیماری کی طرف مبذول کرانے کے لیے دنیا بھر میں علامتی طور پر سرخ رنگ استعمال کیا جاتا ہے۔

اس موقع  پر دنیا کے دیگر شہروں کی طرح تھران کا نیچر برج بھی سرخ رنگ کی لائٹنگ سے منور ہوگا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .